ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / امت شاہ پرمایاوتی کا جوابی وار، کہا، بی جے پی میں ہیں مجرمانہ عناصر

امت شاہ پرمایاوتی کا جوابی وار، کہا، بی جے پی میں ہیں مجرمانہ عناصر

Tue, 08 Nov 2016 11:53:28  SO Admin   S.O. News Service

نام گناؤں توبات گجرات سے شروع کرنی ہوگی،بی ایس پی صدرنے بی جے پی صدرکونشانہ پرلیا

لکھنؤ، 7؍نومبر (ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا )بی ایس پی سپریمو مایاوتی نے آج بی جے پی اور اس کے قومی صدر امت شاہ پر نشانہ لگاتے ہوئے کہا کہ بی جے پی میں بہت مجرمانہ عناصراور مافیا ہیں اوربات گجرات سے شروع کرنی چاہئے۔شاہ نے یہ بھی دعویٰ کیاتھاکہ بی جے پی میں ایک بھی غنڈہ نہیں ہے اور یہ غنڈوں کی پارٹی نہیں ہے۔مایاوتی نے امت شاہ کے اسی بیان پر جوابی حملہ کیا ہے۔مایاوتی نے یہاں نامہ نگاروں سے کہاکہ بی جے پی میں اتنے بدنام غنڈے ہیں کہ ان کے نام گنانے لگ جاؤں توآغازگجرات سے ہوتاہے۔امت شاہ دعوے کر رہے ہیں، آپ کوپتہ ہے ان کی کیاتاریخ ہے؟ ۔انہوں نے کہا کہ اترپردیش ہی نہیں بلکہ پورے ملک میں بی جے پی میں مجرمانہ عناصر،غنڈے بدمعاش اور مافیا ہیں۔انہوں نے کہا کہ بی جے پی مرکز میں اپنی حکومت کی ناکامی کو چھپانے اور لوک سبھا کے انتخابی وعدے کو پورا نہیں کر پانے کی ناکامی پر پردہ ڈالنے کیلئے پریورتن ریلی کی’’ڈرامے بازی‘‘کر رہی ہے۔شاہ پر حملہ جاری رکھتے ہوئے مایاوتی نے کہا کہ انتہائی پسماندہ علاقے بندیل کھنڈاورپوروانچل اور اتر پردیش کے غریب لاچار لوگوں کوماروتی کار نہیں بلکہ روزی روٹی کے موقع اور مقامی سطح پرروزگارچاہئے۔پانی، بجلی، اور صحت کی خدمات چاہئیں۔انہوں نے کہا کہ عوام کو اپنا الگ بندیل کھنڈ، اودھ، پوروانچل اورمغرب پردیش چاہئے لیکن بی جے پی ایسا نہیں چاہتی۔اگربی جے پی وعدے کے مطابق بیرون ملک سے کالا دھن لاکرغریب عوام کو 20-25لاکھ روپے دے دے تو وہ نہ صرف ماروتی کار لے سکیں گے بلکہ اپنا چھوٹا موٹا کاروبار بھی شروع کر لیں گے۔مایاوتی نے کہا کہ بی جے پی کہتی ہے کہ بی ایس پی کی حکومت میں اتر پردیش کے عوام کی ترقی نہیں ہوئی۔یہ بات پوری طرح غلط ہے۔حقیقت یہ ہے کہ بی ایس پی نے ریاست میں مرکز اور بی جے پی حکومت ریاستوں کی طرح سرمایہ داروں کی ترقی کی عوام مخالف کام نہیں کیا۔ہم نے سروسماج یعنی غریب، دلت، پسماندہ، مسلم اور دیگر مذہبی اقلیتوں، مزدوروں، کسانوں اور چھوٹے تاجروں کو تیار کیا ہے۔

 


Share: